اشاعتیں

حقیقت قانون مفرد اعضاء ( Haqeeqat Single Organ Pathy)

کچھ قانون مفرد اعضاء کے بارے میں About Single Organ Pathy قانون مفرد اعضاء ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں تشخیص و علاج بہت سائنٹفک ، آسان، اور تیز ترین شفاء کا حامل ہے۔ جس کے اصول و شرائط کو سیکھنا ہر طبیب کے لیئے لازمی ہے۔ اس کی ایجاد کا سہرہ طبیب انقلاب عظیم طبی سائنسدان،جناب حکیم دوست محمد صابر ملتانی رحمہ اللہ کے سر ہے۔ انھوں نے عرصہ تقریباً ٢٥ سال خوب محنت سے تجربات و مشاہدات کیئے اور طب  یونانی، طب ایلوپیتھی (فرنگی طب)، ہومیو پیتھی وغیرہ کی کمزوریوں کو بھانپ کر ایک جدید لیکن منظم نظریہ علاج دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ذکر کی گئی طبوں میں کوئی بھی اپنے اصولوں اور قوانین پر نہیں اترتی تھی کیونکہ ان میں کوئی بھی حقیقی اصول شفاء موجود نہیں تھا اور نہ ہی موجودہ وقت میں ہے لیکن اس کے مقابلہ میں ابتدا میں جو نظریہ پیش کیا وہ اصول شفاء کے تحت تھا جسے پہلے نظریہ مفرد اعضاء کا نام دیا گیا اور اس پر کامیاب علاج معالجہ کے تجربات کے بعد اسے قانون مفرد اعضاء کا نام ملا۔  حضرت دوست محمد صابر ملتانی رحمہ اللہ جن کا انتقال 1972 میں ہوا ، اپنی تحقیقاتی دور میں متعدد کتب تصنیف کیں۔ جیسے جیسے ان کے تجرب