۳) تحریک تسکین تحلیل
حقیقت قانون مفرد اعضاء کے تحت تحریک تسکین تحلیل اور مفرد اعضاء کا باہمی تعلق
What is Tehreek Taskeen Tehleel and relation between the Single Organs
تحریک تسکین تحلیل کی اصطلاحات کیوں استعمال کی جاتی ہیں؟
تحریک کیا ہے؟
ایک جملہ میں: جسم میں کسی مادہ کا دیگر مادوں سے بڑھ جانا تحریک ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں ایک مشینی اور دوسری کیمیاوی۔
مشینی: جب کسی عضو میں (اس کے ٹشوز میں) کوئی ناگورا زہریلا مادہ یا کوئی مہیج (خراش کنندہ) اثر انداز ہو تو وہ عضو اپنے فعل میں تیز ہوکر اس کو خود سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے جس میں اس کی مدد جسم کا مدافعاتی نظام بھی کرتا ہے، جس میں سفید ذرات حصہ لیتے ہیں۔ یہاں پر سوزش کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ (سوزش جسم میں ایک منظم مدافعانہ تدبیر ہے) یہ سوزش اس عضو کے ٹشوز میں سے اس ناگوار مادے یا مہیج کو دور کرنے کی ایک ترتیب سے مرحلہ وار کوشش کرتا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں