نبض سے امراض کی تشخیص کرنا سیکھیں. (Diagnose with Pulse)
نبض سے تشخیص
قرآن حکیم میں پیدائش مرض کے متعلق بیان ہے فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ کہ ’’ان کے دلوں میں بیماری ہے‘‘ ایک چھوٹے سے جملہ میں کتنی بڑی حقیقت بیان کردی گئی ہے۔ یہاں تین صورتیں واضح ہوتی ہیں، مقام پیدائش مرض، ابتدائے پیدائش مرض اور اسباب بادی ہوں یا مادی پیدائش مرض دل میں ہی ہوگا۔ گویا مرض پہلے دل پر اثر انداز ہوگا پھر باقی جسم اور خون میں اپنے اثرات ظاہر کرے گا۔
اول جاننا چاہئے کہ انسان تین حالتوں سے مرکب ہے ۱ جسم، ۲ نفس اور ۳ روح
تینوں کا مرکز دل ہے اور اگر جسم کے ساتھ خون کا ذکر بھی کردیں تو تسلیم کرنا پڑے گا کہ خون کا مرکز بھی دل ہی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ جسم و خون اور نفس و روح پر اندرونی و بیرونی طور پر کوئی شے اثر انداز ہو تو اس کا اظہار دل سے ہوگا یہ ایک ظاہرہ تشریح اور دلیل ہے۔ حوالہ رجسٹریشن فرنٹ اکتوبر 1968 ص 12 پر مکمل پڑھ سکتے ہیں۔
قانون مفرد اعضاء کے تحت نبض سیکھنے کے لیئے آپ کا طبیب ہونا لازمی ہے، طبی و انسانی علوم کے بنا ایک اچھا نباض نہیں بن سکتے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں