۴) اصول علاج اور نبضیں

 حقیقت قانون مفرد اعضاء کے مطابق فطری اصول علاج

Principles of Treatment according to Haqeeqat Qanoon Mufrad Aza

علاج بالضد کو پہلے سمجھیں

ایک کیفیت کا دوسری کیفیت کے ساتھ نزاعی اختلاف قائم ہے، گرمی سردی کو اور سردی گرمی کوختم کرتی ہے، تری خشکی اور خشکی تری کو مٹا دیتی ہے، روشنی (نور) اندھیرے (ظلمت) پر غالب آجاتی ہے اور اندھیرا ہے تو روشنی نہیں۔ یہ اصول فطرت ہے کہ کسی گناہ کو کبھی بھی گناہ سے ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، کسی بدی اور فساد کو مزید فساد پیدا کرکے مٹایا نہیں جاسکتا۔ دو ضدین کبھی بھی ایک جگہہ جمع نہیں ہوسکتی ہیں۔ ارکان و عناصر میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ یہ ایک فطری عمل ہے۔ 

اسی طرح بدن کے اندر بننے والی رطوبات ایک دوسرے کے ساتھ ابدی اختلاف رکھتی ہیں اور ایک دوسرے کی قاطع ہیں۔ کائنات کا ماحول ہو یا اندرون جسم کا دونوں کیفیات کی ضد سے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ ایک شے کو ختم کرنے کے لیئے اس کی دوسری ضد شے کو پیدا کیا جاتا ہے۔ اضداد کی قطع برید کا عمل نہ ہو تو کائنات میں صرف ایک شے ہی ہو اور ایک ہی عمل ہو جس سے ہر طرح کی قیود و حدود ختم ہوجائیں اور یکسانیت قائم ہوجائے اور یہ حالت فنا ہے۔

زندگی کا ابتدائی ذرہ (خلیہ) اپنے اندر مخالف قوتیں رکھتا ہے ایک مثبت ایک منفی۔ انسانی جسم پر وارد ہونے والا ہر غیر طبعی عمل کسی طبعی عمل کی ضد سے پیدا ہوتا ہے اور اسی طرح ہر غیر طبعی عمل کو ختم کرنے کے لیئے اس کی ضد یعنی طبعی عمل پیدا کرنا پڑیگا۔ افعال الاعضاء میں ہر ایک بگاڑ پورے نظام کو متاثر کرتا ہے اور اس بگاڑ کو صرف اس کے بضد اور مخالف حالات پیدا کرکے ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور حقیقی شفاء صرف علاج بالضد ہی سے میسر آسکتی ہے۔

اس طریقہ علاج میں تشخیص میں دو اہم امور کو ضرور مدِ نظر رکھنا چاہیئے

نمبر (۱) مریض کی نبض و قارورہ کے مطابق مرض اس مریض کی عمر کی طبعی تحریک سے پیچھے ہے۔

یا

نمبر (۲) مریض اپنی عمر اور جنس کی طبعی تحریک میں شدد میں ہے یا اپنی طبعی تحریک سے آگے نکل گیا ہے۔

اگر تو مریض پہلی حالت میں ہے تو اسے اگلی تحریک کی دواء و غذاء دے کر اپنے طبعی تحریک کے مقام پر پہنچا دیں۔

لیکن اگر مریض دوسری حالت میں ہے تو اصولوں کے مطابق مقام مرض تسکین یا تحلیل میں معلوم کرکے اس کو تحریک دے دیں، ان شآاللہ مریض پہلی خوراک سے ہی صحت کی جانب راغب ہوجائے گا۔


عمر اور جنس کے مطابق کی حالت صحت کی نبضیں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حقیقت قانون مفرد اعضاء ( Haqeeqat Single Organ Pathy)